وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب

انہوں نے  اسلام آباد میں نیا پاکستان سرٹیفکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ بینک سے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرے

1527030
وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وطن میں سرمایہ کاری کریں اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے علاوہ بہتر منافع حاصل کریں۔
انہوں نے  اسلام آباد میں نیا پاکستان سرٹیفکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ بینک سے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے اور ان کے پاس پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کے برابر دولت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سازگار ماحول اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے انہیں اپنے ڈالرز پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کرنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تمام اشاریے بہتری ظاہر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سترہ سالوں میں پہلی مرتبہ جاری کھاتوں کا خسارہ ختم ہوا ہے جبکہ برآمدات میں چوبیس فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعمیراتی شعبہ بھی ترقی کر رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اب ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور پاکستان مشکل دور سے نکل آیا ہے



متعللقہ خبریں