پاکستان حق خود ارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا: وزیر خارجہ

یہ بات انہوں نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی

1522163
پاکستان حق خود ارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،پاکستان کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔

یہ بات انہوں نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و استحکام کو درپیش خطرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے.نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری یکسر مسترد کر چکے ہیں۔کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔پاکستان، کشمیریوں کی آواز کو مسلسل، اقوام متحدہ، یورپین یونین، انسانی حقوق کے اداروں، او آئی سی، سمیت اہم عالمی فورمز پر اٹھا رہا ہے ۔پاکستان، کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔راجہ نجابت حسین نے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت برطانیہ، یورپ، پاکستان اور آزاد کشمیر میں کانفرنسز، سیمینارز کے انعقاد کے ذریعے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہے۔ چیئرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین نے کشمیریوں کی آواز کو موثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے، بھارتی مظالم کو منظر عام پر لانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے صدر عبید قریشی اور چیرمین یوتھ ونگ ذیشان عارف بھی اس ملاقات میں موجود تھ



متعللقہ خبریں