پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطےمیں قیام امن کیلئےخلوص نیت سےکوششیں جاری رکھے ہوئے ہے: وزیر خارجہ

ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

1520763
پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطےمیں قیام امن کیلئےخلوص نیت سےکوششیں جاری  رکھے ہوئے ہے: وزیر خارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے خلوص نیت کے ساتھ مصالحانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سوموار کو فن لینڈ کے اپنے ہم منصب پیکا ہاوسٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران کہی۔

ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے خلوص نیت کے ساتھ مصالحانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شروع سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا واحد حل، افغان قیادت میں افغانوں کو قابلِ قبول مذاکرات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا انعقاد، افغانستان میں قیام امن کیلئے انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے افغان قیادت کو اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیئے ۔وزیر خارجہ نے، افغان رہنمائوں عبداللہ عبداللہ، گلبدین حکمت یار اور افغان ویلوسی جرگہ کے دورہ پاکستان اور ان سے ہونیوالی مثبت بات چیت کے حوالے سے فن لینڈ کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے رواں ماہ کے آخر پر، جنیوا میں، فن لینڈ، اقوام متحدہ اور افغانستان کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، اسے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔

وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے جنیوا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔شاہ محمود قریشی نے توقع ظاہر کی کہ اس کانفرنس میں افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا۔دونوں وزرائے خارجہ نے افعان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



متعللقہ خبریں