پاکستان: مدرسے میں بم دھماکہ، 7 طالبعلم ہلاک

صوبہ خیبر پختون خوا میں مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 طالبعلم ہلاک، بچوں سمیت 70 افراد زخمی

1516544
پاکستان: مدرسے میں بم دھماکہ، 7 طالبعلم ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں ایک مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کےمطابق 7 طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پشاور میں ایک مدرسے  میں تعلیم کے دوران دھماکہ ہوا۔

پولیس افسر منصور امان  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں 5 کلو گرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

دھماکے میں کم از کم 7 طالبعلم ہلاک اور بچوں سمیت 70 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کثیر تعداد میں ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ ٹیموں  کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں