گزشتہ تین ماہ میں بھارتی جارحیت سے 18 کشمیری بے گاہ افراد ہلاک

جارحیت سے ہلاک ہونے کا ذکر کرنے والے چوہدری  نے بتایا کہ اس دوران 40 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں

1515087
گزشتہ تین ماہ میں بھارتی جارحیت سے 18 کشمیری بے گاہ افراد ہلاک

پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ بھارتی فوج نے تین ہفتوں کے اندر کم ازکم 18 کشمیری شہریوں کو قتل اور 40 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری  نے اخباری نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ چند ایام میں بھارتی قوتوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 بے گناہ نوجوانوں کو قتل کر  ڈالا ہے۔

ماہ ِ اکتوبر کے آغاز سے  21 اکتوبر تک کے دورانیہ میں مجموعی طور پر 18 کشمیری  شہریوں کے بھارتی جارحیت سے ہلاک ہونے کا ذکر کرنے والے چوہدری  نے بتایا کہ اس دوران 40 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان نے  اقوام متحدہ کی اعلی کمشنر مشل بیخلیٹ  کے  بھارت میں شہری تنظیمو  ں پر  عائد کردہ پابندیوں اور اکٹیوسٹ کی گرفتاریوں پر خدشات کا بھی حوالہ دیا۔

خیال رہے کہ 20 اکتوبر  کے تحریری بیان میں بیخلیٹ نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ’شہریت قانون‘  میں مسلمانوں کو نظر انداز کرنے والی ترامیم کے خلاف انسانی حقوق کا علم برداروں  کے سال نو کے اوائل میں احتجاجی مظاہروں   کے خلاف سخت گیر کاروائیو ں  کے ساتھ 500 سے زائد افراد کو جیل میں بند کر دیا گیا  ہے۔ انہوں نے  خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شہری تنظیموں کے خلاف سخت گیر اقدامات  باعثِ تشویش ہیں۔

 



متعللقہ خبریں