کورونا دوسری لہر، پاکستان میں ہر گزرتے دن یومیہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

1508846
کورونا دوسری لہر، پاکستان میں ہر گزرتے دن یومیہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں کورونا میں دوبارہ سے تیزی آنے کے بعداسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 782 ہوگئی  اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 20 ہزار 463 ہوگئی۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 5 ہزار 080 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 601 ہوگئی۔

 



متعللقہ خبریں