پاکستان کا کشمیراورفلسطین کے پُرامن اورجلدحل کے اپنے مطالبہ کا اعادہ

آذربائیجان کی میزبانی میں غیروابستہ ممالک کی تحریک کے آن لائن وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ یہ مطالبہ جنوبی ایشیاء اورمشرق وسطیٰ میں پائیدارامن یقینی بنانے کے لئے بنیادی اہمیت کاحامل ہے

1506456
پاکستان کا کشمیراورفلسطین کے پُرامن اورجلدحل کے اپنے مطالبہ کا اعادہ

پاکستان نے کشمیراورفلسطین کے تنازعات کاوہاں کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق منصفانہ، پُرامن اورجلدحل کے اپنے مطالبہ کااعادہ کیاہے۔
آذربائیجان کی میزبانی میں غیروابستہ ممالک کی تحریک کے آن لائن وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ یہ مطالبہ جنوبی ایشیاء اورمشرق وسطیٰ میں پائیدارامن یقینی بنانے کے لئے بنیادی اہمیت کاحامل ہے۔
انہوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکارپراپنی تشویش کابھی اظہارکیا۔
وزیرخارجہ نے نوگورنوکاراباخ میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرپاکستان کی گہری تشویش سے بھی آگاہ کیااورآرمینیائی فوج کی طرف سے آذربائیجان کے دیہات کی آبادی پرشدید گولہ باری کوقابل مذمت قراردیا۔
انہوں نے جارحیت کے اقدامات یاخطرات پھیلانے سے بازرہنے ،خودمختاراورعلاقائی سالمیت کے احترام اوردوسروں کے داخلی امورمیں عدم مداخلت سمیت اقوام متحدہ اورغیروابستہ ممالک کی تحریک کے منشوراورمقاصدکی سختی سے پاسداری کی ضرورت پرزوردیا۔



متعللقہ خبریں