پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں پھر سے اضافہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی

1502090
پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں پھر سے اضافہ

پاکستان میں  کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد دوبارہ بڑھتے ہوئے  8 ہزار 884  تک ہوگئی ۔

 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی۔

اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 593 مریض  کورونا کو شکست دیتے ہوئے صحتیاب بھی  ہوچکے ہیں۔ ایک دن میں  مزید 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد  ملک میں مجموعی جانی نقصان  6 ہزار 507 ہوگیا ہے۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 783 ، پنجاب میں99 ہزار 665 خیبرپختونخوا 37 ہزار 908 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 713، بلوچستان میں 15 ہزار 323 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 776 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 816 تعداد ہوگئی۔

 



متعللقہ خبریں