پاکستان، اسلام آباد میں دوبارہ سے کورونا مریضوں میں اضافہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید  3  اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 373  ہو گئی

1489328
پاکستان، اسلام آباد میں دوبارہ سے کورونا مریضوں میں اضافہ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 6 ہزار 46 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 584 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا  کے 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں ابتک ٹیسٹ پازیٹیو آنے والے افراد  کی تعداد3 لاکھ 955 تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد 6 ہزار 46 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 536 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید  3  اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 373  ہو گئی۔

 اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد میں پھرسے اضافہ ہونے لگا۔ گذشتہ روزاسلام آباد میں کورونا کے مزید 28 کیسزرپورٹ اورایک مریض جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ  اسلام آباد میں 10 ستمبرکو24 کیسزرپورٹ ہوئے تھے، کورونا کے نئے کیسز میں 17 مرد اور 11 خواتین شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 724 ٹیسٹ کیے گئے،  ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 8 ہزار 379 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں