شاہ محمود قریشی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقاتیں

ماسکو ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل ایک اہم فورم ہے، ماسکو میں ہونیوالی کل کی نشستیں بہت اہم تھیں، کل ان کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی

1488196
شاہ محمود قریشی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقاتیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائنز پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقات کی ہے، علاقائی روابط میں فروغ کیلئے ایس سی او کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ماسکو ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل ایک اہم فورم ہے، ماسکو میں ہونیوالی کل کی نشستیں بہت اہم تھیں، کل ان کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، آج روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں طے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ امور پر بات ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں