ارطغرل غازی (اینگن آلتان دوز یاتان) 9 اکتوبر کو دورہ پاکستان پر

جشن ِ ارطغرل کے نام سےتین روزہ پروگرام کا اہتمام 9 تا 11 اکتوبر  ہوگا جس دوران ترک ڈرامہ سٹار ہزاروں کی تعداد میں اپنے مداحوں کے ساتھ یکجا ہو ں گے

1486378
ارطغرل غازی (اینگن آلتان دوز یاتان) 9 اکتوبر کو دورہ پاکستان پر
Pak. Engin Altan.2
Pak. Engin Altan.1
Engin Altan Ertugrul.jpg

شہرہ آفاق ارطغرل غازی  ڈرامے کے سُپر سٹار  9 اکتوبرسے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ جن کی  آمد پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔

ارطغرل غازی ڈرامے کے  ہیرو اینگن آلتان دوز یاتان  جو کہ پاکستان میں ارطغرل غازی کے نام سے  مشہور ہیں نے آخر کار عرصہ دراز سے متوقع دورہ پاکستان کی توثیق کر دی ہے۔ جشن ِ ارطغرل کے نام سےتین روزہ پروگرام کا اہتمام 9 تا 11 اکتوبر  ہوگا جس دوران ترک ڈرامہ سٹار ہزاروں کی تعداد میں اپنے مداحوں کے ساتھ یکجا ہو ں گے۔

فرنٹیئر ورلڈ  پروگرام  مینجمنٹ فرم کہ جس کا مرکزی دفتر لندن میں ہے  کے ترکی زبان کے براڈ کاسٹر کا کہنا ہے کہ اس  دورے کا  اہتمام ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی)  کے تعاون سے ہورہا ہے جس میں اینگن  تین ٹکٹ ۔پروگرام کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گے۔

ٹرکش سُپر اسٹار اپنی عالمی شہرت  کے حامل کردار ارطغرل غازی کے بعض اسکیچ پیش  کریں گے اور اسٹیج پر شائقین کے سوالات کے جواب دیں گے۔ دورہ پاکستان کی انتظامیہ کے امور اسکلرز انٹرنیشنل اینڈ  یوتھ امپاور منٹ سوسائٹی  سر انجام دے گی۔

  وزیر اعظم عمران خان  کی ارطغرل  غازی کو اُردو زبان میں ڈب کرتے ہوئے  پیش کیے جانے کی اپیل پر پاکستان ٹیلی ویژن  کی جانب سے اس ڈرامے کو نشر کیے جانے کے بعد ٹرکش بلاک بسٹر  کو پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر  میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

امسال ماہ رمضان میں پہلی قسط نشر کیے جانے کے چند روز  بعد ہی   اس ڈرامے نے سارے پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے اور مرکزی اداکار اینگن سمیت دیگر نمایاں کرداروں کی پاکستان بھر میں دھوم مچ گئی۔ خاصکر اینگن  اس ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ فالوورز  کے حامل اداکار کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں۔

اسکلرز انٹرنیشنل کی سی ای او عائشہ سید کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین روایتی روابط کو مزید تقویت بخشے گا  اور دونوں ممالک کے  پائے  کے فنکاروں کے درمیان ایک نئی شراکت داری کو جنم دے گا۔ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پی ٹی وی کی ارطغرل غازی کو پاکستان میں نشر کیے جانے کی مشکور و ممنون ہوں، جس نےبرادر عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بناتے ہوئے  مشترکہ اقدار کو اُجاگر کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

تین روزہ گالا پروگرام کا مسودہ پروگرام :

شام 6 بجے: مہمانوں کی آمد

شام ساڑھے 6 بجے: تلاوتِ کلام ِ پاک

شام 6 بجکر 45 منٹ پر: کلامِ اقبال (اشعار یا نغمہ)

شام 7 بجے: ارطغرل غازی کےویڈیو کلپس

شام 7 بجکر 20 منٹ پر: ارطغرل غازی ٹائٹل نغمہ نعمان  شاہ کی آواز میں،  نعمان شاہ پاکستانی نغمہ نگار  ہیں جنہوں نے ارطغرل غازی کے اُردو نغمے کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے، آپ اس دورے کے لیے ایک نئے نغمے کی تیاری میں بھی مصروف ہیں۔

شام ساڑھے7 بجے: ٹی آرٹی ویڈیو پرومو

شام 7 بجکر 40 منٹ پر: ریفرشمنٹس

شام 7 بجکر 55 منٹ پر: اسکیچ بائی ارطغرل۔ مسڑ اینگن  ارطغرل غازی سے  بعض اسکیچ کا مظاہرہ کریں گے۔

شام 8 بجکر 10 منٹ پر: اینگن سے سوال و جواب

شام 10 بجے: عشائیہ

 

Frontiers World - Pakistan - pakistan@frontiersworld.org



متعللقہ خبریں