پاکستان امن پسند ملک،جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے: آرمی چیف

یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں اتوار کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس کا مظاہرہ بالاکوٹ کے ناکام حملے کے جواب میں کیا

1486055
پاکستان امن پسند ملک،جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے: آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں اتوار کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس کا مظاہرہ بالاکوٹ کے ناکام حملے کے جواب میں کیا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم دشمن کی کسی بھی حرکت کا فوری اور پوری قوت سے جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان گزشتہ بیس برس کے دوران انتہائی مشکلات سے گزرا ہے اور اسے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر جنگوں کا سامنا رہا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اعصاب شکن جنگ لڑی ہے جس میں ہزاروں شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطے کے امن کو ایک بار پھر خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بلاشبہ عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کرتا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران جرات کا مظاہرہ کرنے والے فوجی افسران اور اہلکاروں کو فوجی اعزازت سے نوازا مجموعی طورپر چالیس افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری ، چوبیس افسران اور جوانوں کو تمغہ بصالت اور ایک جوان کو اقوام متحدہ کا تمغہ دیاگیا ۔
شہداء کے تمغے ان کے خاندان کے افراد نے وصول کیے ۔



متعللقہ خبریں