6 ستمبرکادن ہماری بہادرمسلح افواج کی جرات،عزم اورایثاروقربانی کے بےمثال جذبےکی علامت ہے:عمران خا ن

ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم دفاع کے موقع پرقوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کیاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادرمسلح افواج کی جرآت، عزم مصمم اورایثارو قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے

1486103
6 ستمبرکادن ہماری بہادرمسلح افواج کی جرات،عزم  اورایثاروقربانی کے بےمثال جذبےکی علامت ہے:عمران خا ن

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادرمسلح افواج کی جرات، عزم صمیم اورایثارو قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت کی جانب سے جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ اوراشتعال انگیزیوں کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے،ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیا کے عوام کی اقتصادی بہبود اور خوشحالی کیلئے ہے، ہمیں امن کی خاطر اور آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم دفاع کے موقع پرقوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کیاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادرمسلح افواج کی جرآت، عزم مصمم اورایثارو قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 55 سال قبل اس دن پاک فوج کے افسران، سپاہیوں، بحریہ کے جوانوں اور فضائیہ کے شاہینوں نے غیورپاکستانی قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا بلکہ یہ وہ جذبہ، ولولہ اور جرآت و بہادری ہوتی ہے جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے اپنے آئین کے 370 اور 35 اے کی شقوں کو ختم کرکے نہ صرف اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ بے گناہ کشمیریوں پر دہشت اور خوف کاراج مسلط کر رکھا ہے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر بھی جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ان اشتعال انگیزیوں کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے ہٹانا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے کہ ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیاء کے عوام کی اقتصادی بہبود اور خوشحالی کیلئے ہے، ہمیں امن کی خاطر اور آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری پرعزم قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

 وزیراعظم نے کہاکہ 6 ستمبر کے اس موقع پر ہم سب اپنے شہداءاور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ اسی جذبے،عزم و استقلال ، بے مثال جرآت اور ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ پاکستان کے دفاع، اس کی سلامتی اور خودمختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کریں گے جس کا مظاہرہ 1965ءکی جنگ کے شہداء اور غازیوں نے کیا تھا۔



متعللقہ خبریں