پاکستان بھر میں یوم دفاع  پورے ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

یومِ دفاع کی تقریبات کا آغاز مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی سے ہوا

1485660
پاکستان بھر میں یوم دفاع  پورے ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں آج 6 ستمبر یوم دفاع  پورے ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یومِ دفاع کی تقریبات کا آغاز مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی سے ہوا۔

اس موقع پر ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر نے پریڈ کا معائنہ کیا ، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں  نے مہمانوں کی کتاب میں تائثرات رقم کئے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ۔ ہم اس موقع پر پاکستانی عوام اور مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ائیر وائس مارشل نے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی بقا کی جنگ تھی اور ہمارا مقابلہ کئی گنا بڑے دشمن سے تھا لیکن پاک فوج کے سپوتوں نے دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور پاک فضائیہ نے اس کے ٹھکانوں کو تباہ  کر دیا۔

ائیر وائس مارشل نے کہا ہے کہ قوم کا اعتماد ہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ ہم اپنے شہداء کے ممنونِ احسان ہیں اور ان کے لئے  رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔



متعللقہ خبریں