پاکستان، کورونا کے پھیلاؤ پر تا حال کنٹرول برقرار

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5  اموات ہوئیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6340ہو گئی

1485307
پاکستان، کورونا کے پھیلاؤ پر تا حال کنٹرول برقرار

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں  کورونا وائرس کے 513 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 025 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو  لاکھ 82 ہزار 553 ہو گئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5  اموات ہوئیں، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6340ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 253 ہو گئی۔

ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 32 ہزار 325 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 857 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 



متعللقہ خبریں