پاکستان میں بارشوں سے 48 افراد ہلاک

نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں جبکہ سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

1484913
پاکستان میں  بارشوں سے 48 افراد ہلاک

پاکستان کے  شمالی علاقوں اور لاہور میں  موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں48 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور نشیبی علاقے بھی  زیر آب آگئے ہیں۔

نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں جبکہ سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کا حکم دے دیا اور کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے، لاہور کا کراچی سے موازنہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کا پانی محفوظ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کا بنایا گيا 14 لاکھ گیلن گنجائش والا زیرِ زمین ٹینک بھی بھرگیا۔

وزیراعلیٰ نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی نکاسی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش اندرون شہر ریکارڈ کی گئی جو 117ملی میٹر تھی، شدید بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی غیر فعال ہوا ہے اور 60 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں