پاکستان، یومیہ نئے مریضوں اور اموات کی تعداد میں معمولی سطح کا اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 480 کورونا ٹیسٹ کیے گئے  جس کے نتیجے  میں 441 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی

1483467
پاکستان، یومیہ نئے مریضوں اور اموات کی تعداد میں معمولی سطح کا اضافہ

پاکستان میں دنیا   بھر کے متعدد ممالک  کے برعکس کورونا کے پھیلاؤ میں کافی  حد تک کمی دیکھی جارہی ہے جس بنا پر  معمولاتِ زندگی بحال کر دیے گئے  ہیں۔

 تاہم  گزشتہ چند ایام کے برعکس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے مریضوں  اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 480 کورونا ٹیسٹ کیے گئے  جس کے نتیجے  میں 441 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ جو کہ گزشتہ 5 روز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں، 26 اگست کو ملک بھر سے 445 کیسز سامنے آئے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 18 مریض دم توڑ گئے، اس وبا سے ایک دن میں ہونے والا جانی نقصان 6 اگست کے بعد سے سب سے زیادہ ہے، 6 اگست کو 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہے جن میں سے 2 لاکھ 81 ہزار 459 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں