دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے آگاہ رکھا ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے زبانی اور تحریری طورپر آگاہ رکھا ہے۔  وزیر خارجہ نے سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں خصوصاً غیرملکی ذرائع ابلاغ پرزوردیا کہ وہ اس حوالے سے مل کر آواز اٹھائیں

1482653
دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے آگاہ رکھا ہے:وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف موثر آواز اٹھائی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے زبانی اور تحریری طورپر آگاہ رکھا ہے۔

 وزیر خارجہ نے سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں خصوصاً غیرملکی ذرائع ابلاغ پرزوردیا کہ وہ اس حوالے سے مل کر آواز اٹھائیں۔

 انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کی دعویدار بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کا ارتکاب کرکے تمام حدیں پار کردی ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کےلئے نکلنے والے لوگوں پر تشدد کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں کو گرفتار کیاگیا اور ان کےخلاف چھروں والی بندوقیں استعمال کی گئیں۔

 انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مساجد کی تالہ بندی کی گئی اور اب محرم میں بدترین ظلم و تشدد دیکھنے کو ملا، انہوں نے کہا کہ پوری مسلم دنیا بھارتی حکومت کے اس رویے پر نالاں ہے۔

 



متعللقہ خبریں