طوفانی بارشوں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی بعض متاثرہ  علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے  امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

1480630
طوفانی بارشوں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی  میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ تین دنوں سے جاری  طوفانی  بارشوں  نے وسیع پیمانے کی  تباہیاں  مچائی ہیں، جس دوران رونما ہونے والے  مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی ہے۔

مون سون بارشوں کے سلسلے نے کراچی کا حلیہ ہی بگاڑ دیا۔ بادل ایسے برسے کے جل تھل ایک کر دیا، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ گزشتہ روز فیصل بیس پر سب سے زیادہ 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سر جانی ٹاؤن میں 195، کیماڑی میں 169 اور ناظم آباد میں 162 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہر قائد کے کئی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی تا حال نہ ہوسکی، ڈیفنس اور کورنگی کراسنگ تاحال زیر آب ہیں، طوفانی بارش سے نرسری فرنیچر مارکیٹ میں پانچ سے سات فٹ تک پانی جمع ہوا، دکانوں میں پانی داخل ہونے سے وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا ہے۔

بارش کے بعد مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ نیا ناظم آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن نے ریسکیو آپریشن کیا، گھر کی چھتوں پر پناہ گزیں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی بعض متاثرہ  علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے  امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں