پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹتا جا رہا ہے

اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

1480920
پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹتا جا رہا ہے

پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 283 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 53 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 59 ہزار 261 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں