بھارت کی ہندو پرست پالیسیاں خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہیں، وزیر اعظم پاکستان

عمران خان نے پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ میں بین الپارلیمانی یونین اور اس کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کے کردار کو سراہا

1478768
بھارت کی ہندو پرست پالیسیاں خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہیں، وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی ہندوپرست پالیسی کو اقلیتوں اور خطے کے امن وامان کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

پاکستانی وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن واستحکام کے قیام کے لیے  بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے تنازع کے حل کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے  بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیو یس بیرن سے ملاقات کی ، جس دوران یہ معاملہ بھی زیر غور آیا۔

وزیراعظم اور بین الپارلیمانی یونین کی صدر نے بین الپارلیمانی تعاون، کورونا وائرس کی عالمی وبا اور علاقائی امن و سلامتی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ میں بین الپارلیمانی یونین اور اس کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کے کردار کو سراہا۔

جناب عمران خان  نے مسئلہ افغانستان پر پاکستان کے  مسلسل تعاون و  حمایت اور افغان حکام  کی قیادت میں امن اور مفاہمت کے عمل میں پاکستان کے مثبت  پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں  نے ملک میں  سمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومت کے دیگر اقدامات جن سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی  کا بھی ذکر کیا۔

 



متعللقہ خبریں