پاکستان، کورونا گراف تواتر سے مندی کی جانب مائل

ملک بھرمیں اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 513 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار655 ٹیسٹ کیے گئے، جن  میں سے 496 کے نتائج مثبت آئے

1478245
پاکستان، کورونا گراف تواتر سے مندی کی جانب مائل

پاکستان  بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 496 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار261 تک جا پہنچی۔ ملک میں فعال مریضوں کی  تعداد صرف 10 ہزار188 ہے اورملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار829 ہوگئی۔

ملک بھرمیں اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 513 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار655 ٹیسٹ کیے گئے، جن  میں سے 496 کے نتائج مثبت آئے۔

 ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 115 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے،  ملک بھرمیں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار 163 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں