جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: خان

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات  بحال کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اسلام آباد بھی ایسا ہی کوئی قدم اٹھائے گا: وزیر اعظم عمران خان

1475539
جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک  فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

عمران خان نے اپنے عہدہ  وزارت اعظمیٰ کا دوسرا سال مکمل ہونے کے موقع پر مقامی ٹیلی ویژن چینل دنیا نیوز کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات  بحال کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اسلام آباد بھی ایسا  کوئی قدم اٹھائے گا کہ جو اسلام آباد کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مفہوم  رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے دعوے کے ساتھ جس حمایت کا اعلان کیا تھا ہم اسے بلا مشروط شکل میں جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مقابل ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دے دیا جاتا ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اور مسئلے کا حل صرف دو حکومتی حل کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

خان نے کہا ہے کہ ہمارا اسرائیل کو تسلیم کرنا مقبوضہ کشمیر کے حق سے دستبرداری کا مفہوم رکھتا ہے۔ یہ دونوں مسائل مشترکہ تاریخی بنیادوں کے حامل ہیں۔



متعللقہ خبریں