ایران اور سعودی عرب کے مابین تنازعہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے  کہا کہ ہماری سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی کوششیں رکی نہیں ہیں۔ ہمیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے، لیکن سست رفتاری سے

1466825
ایران اور سعودی عرب کے مابین تنازعہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے: وزیراعظم عمران خان

پاکستان کے  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تنازعہ "خطے کے امن کے لیے خطرناک ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار  قطر میں مقیم الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کو بیان دیتے ہوئےکیا۔

انہوں نے  کہا کہ ہماری سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی کوششیں رکی نہیں ہیں۔ ہمیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے، لیکن سست رفتاری سے۔‘‘

پاکستانی وزیر اعظم نے قطر کے اس نشریاتی ادارے کو بتایا، ''ہم نے ایران اور سعودی عرب کے مابین فوجی تصادم کا راستہ روکنے کی پوری کوشش کی اور ہماری یہ کوشش کامیاب رہی۔‘‘

ایران اپنے ہاں اسلامی انقلاب کے بعد سے خطے میں سعودی عرب کا بڑا حریف ملک ہے۔ امریکا کے ساتھ تہران کے تعلقات اُس وقت دوبارہ شدید کشیدہ ہو گئے تھے، جب صدر ٹرمپ نے تہران کے ساتھ اس کے متنازعہ جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی معاہدے سے 2018ء میں واشنگٹن کے یک طرفہ اخراج کا اعلان کر دیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان  اس کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے،تہران اور ریاض کے درمیان ہماری ثالثی جاری ہے لیکن آہستہ آہستہ بات آگے بڑھ رہی ہے۔

ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہی نازی جرمنی میں یہودیوں کے رہنے سے ملتا جلتا ہے۔

وزیر اعظم  عمران خان  نے  ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معاشی تعاون میں اضافہ کرکے ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ  دینا  چاہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں