شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع پروگرام شروع کیا ہے: وزیراعظم

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا اور مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کئے گئے

1459499
شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع پروگرام شروع کیا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے جامع اصلاحاتی پروگرام شروع کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا اور مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے ناقص نظام کی بدولت عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران سے صحت کے نظام کی استعدادبھی متاثر ہوئی تاہم موجودہ حکومت نے اس نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے۔



متعللقہ خبریں