پاکستان میں ای تجارت سو ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے: صدر عارف علوی

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ای کامرس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ملک میں ای کامرس پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا

1458778
پاکستان میں ای تجارت سو ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی  ہے: صدر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے ای کامرس ناگزیر ہے کیونکہ یہ دوردراز کی منڈیوں تک رسائی ، کاروباری لاگت میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ای کامرس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ملک میں ای کامرس پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
صدر نے کہا کہ ای کامرس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو پاکستان آن لائن مارکیٹ اور بین الاقوامی ای کامرس پلیٹ فارموں کے ذریعے عالمی منڈیوں کے ساتھ منسلک کرکے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ پاکستان میں 2025ء تک ڈیجیٹل مالیاتی خدمات استعمال کرکے اپنی مجموعی ملکی پیداوار کو چھتیس ارب ڈالر تک بڑھانے اور چالیس لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ملک میں ای تجارت سو ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔
اجلاس میں ای کامرس کے فروغ کیلئے ٹیکس مراعات پر مبنی پیکج اور ملک میں آئی ٹی کے ڈھانچے اور معیاری خدمات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں