پاکستان میں کورونا وائرس کے1013 نئے کیسز رپورٹ، 40 اموات

پنجاب میں90ہزار444،سندھ میں ایک لاکھ13 ہزار553، خیبرپختونخوا میں 32ہزار 243، بلوچستان میں 11ہزار441،اسلام آباد میں14ہزار625، گلگت بلتستان میں ایک ہزار868 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار922مریض ہیں

1458920
پاکستان میں کورونا وائرس کے1013 نئے کیسز رپورٹ، 40 اموات

پاکستان  میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس کے مزید ایک ہزارتیرہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ چھیاسٹھ ہزارچھیانوے ہوگئی ہے۔

پنجاب میں90ہزار444،سندھ میں ایک لاکھ13 ہزار553، خیبرپختونخوا میں 32ہزار 243، بلوچستان میں 11ہزار441،اسلام آباد میں14ہزار625، گلگت بلتستان میں ایک ہزار868 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار922مریض ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے مزید40اموات کے بعدجاں بحق افراد کی مجموعی تعدادپانچ ہزار639 ہوگئی ہے ۔
ملک میں اب تک دولاکھ آٹھ ہزار تیس افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 783 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 58 ہزار 551 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 90، سندھ میں دو ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔



متعللقہ خبریں