وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہرممکن طریقے سے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

سماجی رابطے پرایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والاپاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کوروناوائرس کی وباء کے بحران کے دوران بے مثال خدمات پرڈاکٹروں اور طبی عملے کے کردارکوسراہا

1458023
وزیراعظم  عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہرممکن طریقے سے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے اس عزم کااظہارکیاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہرممکن طریقے سے تعاون فراہم کیاجائے گا۔
سماجی رابطے پرایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والاپاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
سرکاری اعدادوشمارکے مطابق کوروناوائرس کی وباء پھوٹنے کے بعدپروازوں کی معطلی کے باعث بیرون ملک پھنس جانے والے تقریباً دولاکھ پچاس ہزارپاکستانیوں کو تقریباً سترممالک سے وطن واپس لایاگیا۔
وزیراعظم نے کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں کہاکہ ملک بھرمیں سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے اور کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں اور اموات کی تعدادمیں نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کوروناوائرس کی وباء کے بحران کے دوران بے مثال خدمات پرڈاکٹروں اور طبی عملے کے کردارکوسراہا۔
وزیراعظم نے شجرکاری مہم کے ذریعے ملک میں جنگلات کی تعدادبڑھانے کے لئے حکومت کی کوششوں پربھی اطمینان کااظہارکیا۔

 



متعللقہ خبریں