ترک فضائی فرم پاکستانی مسافروں کو یورپ اور برطانیہ پہنچائے گی

پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو استنبول کے صبیحہ گیوکچن ہوائی اڈے تک  پہنچائے گی

1457456
ترک فضائی فرم پاکستانی مسافروں کو یورپ اور برطانیہ پہنچائے گی

آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے جس کے تحت ترک فضائی کمپنی کے ذریعے یورپین ممالک میں مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے گئے۔

پی آئی اے ترکی کی  نجی فضائی کمپنی پیگاسُس کے ذریعے اپنے مسافروں کو برطانیہ اور یورپ پہنچائے گی،قومی ائر لائن اور پیگاسس کے درمیان 31جنوری2020کو کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ  طے ہوچکا ہے۔

اس عمل کو  مزید فعال بنانے کیلئے بات چیت آخری مراحل میں ہے،پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو استنبول کے صبیحہ گیوکچن ہوائی اڈے تک  پہنچائے گی۔ جہا ں سے مسافروں کو  پیگاسس ائرلائن کے ذریعے  ہی برطانیہ اور یورپ کے ان شہروں میں جہاں پی آئی اے پابندی سے قبل پروازیں آپریٹ کرتی تھی وہاں  تک پہنچایا جا ئیگا۔

پاکستانی ایئر لائن  یورپ اور برطانیہ کے دوسرے 25 مقامات کیلئے اپنے شیڈول فائنل کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کےلیے ایک اور متبادل انتظام کے تحت خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے مسافروں کو پہنچانے کے حوالے سے بھی تگ ودو جاری ہے،جس کے لیے فرانس کی ایک نجی چارٹرطیارہ کمپنی سے بھی بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک ہونے کے معاملے پر امریکا اور یورپ نے پی آئی اے کاخصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

 



متعللقہ خبریں