پوری قوم کوروناوائرس کے خلاف ملک کی کامیابی پرتعریف کی مستحق ہے:صدر عارف علوی

انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں کہاکہ ملک میں کوروناکے ٹیسٹوں کی یومیہ استعداد بڑھ کرسترہزارہوگئی ہے۔ صدرنے کہاکہ موجودہ حکومت کسی گھبراہٹ کاشکارنہیں ہوئی اوراس نے غریب افراد کاخیال رکھا

1456082
پوری قوم کوروناوائرس کے خلاف ملک کی کامیابی پرتعریف کی مستحق ہے:صدر عارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ حکومت اورمذہبی رہنمائوں سمیت پوری قوم کورونا کے خلاف ملک کی فتح پرتعریف کی مستحق ہے کیونکہ کوروناوائرس کازورٹوٹ رہاہے۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں کہاکہ ملک میں کوروناکے ٹیسٹوں کی یومیہ استعداد بڑھ کرسترہزارہوگئی ہے۔
صدرنے کہاکہ موجودہ حکومت کسی گھبراہٹ کاشکارنہیں ہوئی اوراس نے غریب افراد کاخیال رکھاتاکہ انہیں اس وباء کے بدترین معاشی اثرات سے محفوظ رکھاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ، اٹھارہویں ترمیم اوردوسرے معاملات پرجاری بحث صحت مندانہ علامت ہے جس سے بہتری آئے گی۔
صدرعارف علوی نے انسداد بدعنوانی کے لئے حکومت کی کوششوں کے متعلق کہاکہ بدعنوانی کے معاملات کے بارے میں پہلی مرتبہ تحقیقاتی رپورٹس منظرعام پر لائی گئیں جس سے بدعنوان لوگوں میں خوف پیدا ہوگا۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی مظالم کے بارے میں صدرنے کہاکہ بھارت مسلمانوں پر مظالم ڈھاکراپنی تاریخ کو مسخ کررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی کوبجاطورپرفسطائی جماعت قراردیاکیونکہ وہ ہندوبالادستی کے ایجنڈے پرعمل پیراہے۔
صدرنے سول ملٹری تعلقات کے بارے میں کہاکہ جب ریاست کے مفاد کی بات ہوتوریاست کے چاروں ستونوں میں ہم آہنگی ہوتی ہے اور ان کی منزل بھی ایک ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں