پاکستان میں کورونا وائرس کے 2ہزار165نئے کیسز رپورٹ

ازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں دوہزار ایک سوپینسٹھ افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ پچپن ہزار سا ت سو اڑسٹھ ہوگئی ہے

1455456
پاکستان میں کورونا وائرس کے 2ہزار165نئے کیسز رپورٹ

پاکستان  میں کوروناوائرس سے اب تک ایک لاکھ بہتر ہزارآٹھ سودس افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں دوہزار ایک سوپینسٹھ افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ پچپن ہزار سا ت سو اڑسٹھ ہوگئی ہے۔
سندھ میں ایک لاکھ7 ہزار773،پنجاب میں88ہزار45، خیبرپختونخوا میں 31ہزار ایک، بلوچستان میں 11ہزار239،اسلام آباد میں14ہزار315، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار688 مریض ہیں۔

پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد 77 ہزار 573 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 21ہزار 749ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں 16لاکھ 27 ہزار939 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھرمیں ایک لاکھ 72ہزار810ا فراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ پاکستان کے 733اسپتالوں میں کورونا کی سہولیات موجودہیں۔ اس وقت 3ہزار 727 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج  ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کےلیےایک ہزار 825 وینٹی موجود ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 72 ہزار 810 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد77 ہزار573 ہے۔

 



متعللقہ خبریں