پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار980 نئےکیسزرپورٹ ہوئے اور 83افرادجاں کی بازی ہار گئے

1451301
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 4ہزار 922 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ 37 ہزار 489 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار980 نئےکیسزرپورٹ ہوئے اور 83افرادجاں کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار614، خیبرپختونخوا ایک ہزار45، بلوچستان124، اسلام آباد140، آزادکشمیر40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد97ہزار626 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب83ہزار599، خیبرپختونخوا28ہزار681، بلوچستان10ہزار919، اسلام آباد13ہزار650،گلگت ایک ہزار595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار490 افراد متاثر ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 67 ہزار 104 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 951 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 40 ہزار 965 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 929، سندھ میں ایک ہزار 614، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 45، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 30 اور آزاد کشمیر میں 40 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



متعللقہ خبریں