پاکستان میں کورونا وائرس سے4762 اموات، 2لاکھ31ہزار818 متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 81 ہزار 963، سندھ میں 94 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 116، بلوچستان میں 10 ہزار 814، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 561

1449757
پاکستان میں کورونا وائرس سے4762 اموات، 2لاکھ31ہزار818 متاثر

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 762 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 81 ہزار 963، سندھ میں 94 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 116، بلوچستان میں 10 ہزار 814، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 561، اسلام آباد میں 13 ہزار 494 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 342 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 20 ہزار 623 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 271 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 649 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 406 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق  بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 36، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 137، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار28، پنجاب میں  ایک ہزار 884اور سندھ میں ایک ہزار526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 762 ہوگئی۔

 



متعللقہ خبریں