ایس او پیز پر عمل کیا تو وبا کی بلند ترین سطح سے نکل جائیں گے : وزیراعظم عمران خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عام آ دمی سمجھ نہیں رہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے۔اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا

1442850
ایس او پیز پر عمل کیا تو وبا کی بلند ترین سطح سے نکل جائیں گے : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ماہ سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو اس وبا کی بلند ترین سطح سے نکل جائیں گے، اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔ ٹائیگر فورس کے رضاکار مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عام آ دمی سمجھ نہیں رہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے۔اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں رضاکاروں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بچایا ہے اور پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کم نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔ ٹائیگر فورس کے رضاکار مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں جس پر ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کتنا ضروری ہے۔اگر عوام نے ایک ماہ احتیاط کی تو وبا کی بلند ترین سطح سے نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آ ئندہ موسم برسات میں ہمیں شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں