وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ

ہم روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی اور مزید مستحکم بنانے کے متمنی ہیں۔ پاکستان افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت تشویشناک ہے

1438361
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی اور مزید مستحکم بنانے کے متمنی ہیں۔ پاکستان افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت تشویشناک ہے۔یہ باتیں انہوں نے روس کے اپنے ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو روس کے اپنے ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال ،دو طرفہ تعلقات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث روس میں ہونے والے جانی نقصان پر، اپنے ہم منصب کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مربوط اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ محود قریشی نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی اور مزید مستحکم بنانے کے متمنی ہیں۔وزیر خارجہ نے کورونا وبا سے نبرد آزما، ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے “ڈیٹ ریلیف کی فراہمی کی تجویز سے متعلق روسی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی صورتحال اور افغان امن عمل میں، اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار، مشترکہ ذمہ داری کے تحت خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور کرتا رہے گا۔کشمیر سے متعلق انہون نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت تشویشناک ہے۔کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ شہری، دوہرے لاک ڈاﺅن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی قابض افواج، فرضی آپریشنز کے ذریعے، کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل عام کر رہی ہیں۔ اپنے ہی ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ بھارت کا رویہ تضحیک آمیز ہے۔ بھارت سرکار کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کو کورونا وائرس کی وبا کا ذمہ دار قرار دینا انتہائی قابلِ مذمت ہے عالمی برادری کو ہندوستان کے اس منفی رویے کا فوری نوٹس لینا چاہیے دونوں وزراءخارجہ نے کثیر الجہتی، دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کی



متعللقہ خبریں