قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے: وزیراطلاعات شبلی فراز

منگل کو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت جبرو استبدادسے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا، کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے

1433011
قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے: وزیراطلاعات شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے، اپنے جمہوری حق کیلئے سراپا احتجاج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اور دیگر مظالم انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت جبرو استبدادسے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا، کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس کی وبا سے برسر پیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوموں پر ستم ڈھا کر بنیادی انسانی حقوق کو روند رہا ہے، بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے



متعللقہ خبریں