کورونا وائرس کے باعث قومی معیشت کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں قومی ایئر لائنز میں اصلاحات اور تنظیم نو کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

1432211
کورونا وائرس کے باعث قومی معیشت کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے: وزیراعظم  عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں اصلاحات اور تنظیم نو کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں قومی ایئر لائنز میں اصلاحات اور تنظیم نو کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث قومی معیشت کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ماہ سرکاری اداروں کی وجہ سے ہونے والا اربوں روپے کا نقصان عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
عمران خان نے اخراجات میں کمی،مالی وسائل بڑھانے اورپی آئی اے کے بیڑے کی اپ گریڈیشن پرزوردیا۔
انہوں نے قومی فضائی کمپنی کے قومی اورغیرملکی اثاثوں کے شفاف اندازمیں بھرپور استعمال اور ان اثاثوں کوخودانحصاری پرمبنی اداروں کی حیثیت سے بحال کرنے کی ہدایت کی۔
اس سے پہلے وزیراعظم کوپی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقات، میتوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کرنے اورمتاثرہ خاندانوں کومعاوضے کی ادائیگی کے بارے میں آگاہ کیاگ



متعللقہ خبریں