بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم

یہ بات انہوں نےجمعرات کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین، خالد مگسی، سینیٹرز انوارالحق، احمد خان اور تاج آفریدی بھی شریک تھے

1430001
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین، خالد مگسی، سینیٹرز انوارالحق، احمد خان اور تاج آفریدی بھی شریک تھے۔

 ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، خصوصا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیجس کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا



متعللقہ خبریں