پاکستان میں کرونا کے 5 لاکھ ٹیسٹ، 1225 اموات، کیسز کی تعداد میں نمبر 18 واں ہو گیا

نجاب میں21 ہزار118  سندھ میں 23ہزار507 خیبرپختونخوا میں8 ہزار259  بلوچستان میں تین ہزار536  اسلام آباد میں ایک ہزار879 گلگت  بلتستان میں چھ سو38 اور آزاد کشمیر میں214مریض ہیں

1424197
پاکستان میں کرونا کے 5 لاکھ ٹیسٹ، 1225 اموات، کیسز کی تعداد میں نمبر 18 واں ہو گیا

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی، گزشتہ روز وائرس سے 28 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

پاکستان  میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد59 ہزار151ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار446 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پنجاب میں21 ہزار118  سندھ میں 23ہزار507 خیبرپختونخوا میں8 ہزار259  بلوچستان میں تین ہزار536  اسلام آباد میں ایک ہزار879 گلگت  بلتستان میں چھ سو38 اور آزاد کشمیر میں214مریض ہیں۔

اب تک 19 ہزار142مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 262 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,227 ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں