پاکستان میں یومیہ اعتبار سے کورونا متاثرین کی تعداد میں بدستور اضافہ

اب تک 16 ہزار 653 مریض وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں  تو  تشویشناک  حالت ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے

1422310
پاکستان میں یومیہ اعتبار سے کورونا متاثرین کی تعداد میں بدستور اضافہ

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کا بدستور مشاہدہ ہورہا ہے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 52 ہزار 437 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 101 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1743  مریضوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 60 ہزار 692 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 705 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  اب تک 16 ہزار 653 مریض وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں  تو  تشویشناک  حالت ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ حکومت ِ پاکستان نے عید  قریب آنے پر لاک ڈاؤن میں کافی حد تک نرمیاں لائی  تھیں۔

 



متعللقہ خبریں