پاکستان میں بھی کورونا سے جانی نقصان میں ایک ہزار کی حد کوعبور کر گیا

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 603 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے

1421694
پاکستان میں بھی کورونا سے جانی نقصان میں ایک ہزار کی حد کوعبور کر گیا

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس وائرس سے ایک دن کے دوران 50 اموات ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔

مزید ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان ایک ہزار سے متجاوز ہو گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 387 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی ہے۔

 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 603 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار 694 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 15 ہزار201 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار67  تک جا پہنچی ہے۔



متعللقہ خبریں