پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 24 زندگیاں نگل لیں، 21 ہزار 501 شہری وائرس سے متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 8103، سندھ میں 7882، خیبر پختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1321، گلگت بلتستان میں 372، اسلام آباد میں 464

1411001
پاکستان میں کورونا وائرس  نے مزید 24 زندگیاں نگل لیں، 21 ہزار 501 شہری وائرس سے متاثر

نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 486 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 21,501 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 8103، سندھ میں 7882، خیبر پختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1321، گلگت بلتستان میں 372، اسلام آباد میں 464 جبکہ آزاد کشمیر میں 71 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 ہزار 233 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 5,782 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ، پنجاب میں سب سے زیادہ 8103، سندھ میں 7882، خیبر پختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1321، گلگت بلتستان میں 372، اسلام آباد میں 464 جبکہ آزاد کشمیر میں 71 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9 ہزار 857 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 22 ہزار 404 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں