پاکستان میں کورونا وائرس سے 308 اموات، 14ہزار 79متاثر

خیبر پختون خوا میں 104، پنجاب 91، سندھ 85، بلوچستان 14، گلگت بلتستان 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔ کورونا وائرس کے ملک میں 10 ہزار 835 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے

1406662
پاکستان میں کورونا وائرس سے 308 اموات، 14ہزار 79متاثر

نئے اور مہلک کورونا وائرس  کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 308 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 14 ہزار  79 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 10 ہزار 835 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 ہزار 271 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 640 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 91 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 5 ہزار291 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 92 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 984 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 104 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 853 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 14 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 320 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں261 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 65 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کی تشخیص کے لیے 6 ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کی تشخیص کےلیے اب تک کُل 1 لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں