ارطغرل غازی ڈرامہ سیریز نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے روشناس کرانے میں مفید ثابت ہو گی: خان

ہالی وُوڈ اور بالی وُوڈ فلموں نے پاکستان کی خاندانی ساخت اور اقدار کو نقصان پہنچایا ہے: وزیر اعظم عمران خان

1405470
ارطغرل غازی ڈرامہ سیریز نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے روشناس کرانے میں مفید ثابت ہو گی: خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی پاکستان کی نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ اور اقدار سے روشناس کرانے میں مفید ثابت ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یو ٹیوبرز اور اس کے مندرجات سے متعلقہ افراد کے ساتھ ملاقات کی۔

یو ٹیوبرز کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن TRT کی ہر دلعزیز اور ریکارڈ ریٹننگ کرنے والی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اسلامی ثقافت و تاریخ کو نہایت خوبصورت طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

خان نے کہا ہے کہ ہالی وُوڈ اور بالی وُوڈ فلموں نے پاکستان کی خاندانی ساخت اور اقدار کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی وی نے ڈرامے کو اردو ترجمے کے ساتھ ماہِ رمضان کے پہلے دن سے نشر کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر رمضان کے پورے مہینے میں ہر روز نشر کیا جائے گا۔

 

 


ٹیگز: #ارطغرل

متعللقہ خبریں