پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 269 ہو گئی

عالمی ادارہ صحت کی وارننگ موئثر اقدامات نہ ہونے کی صورت میں جولائی کے وسط تک کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے

1405379
پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 269 ہو گئی

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 723 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 866 ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے بھی متنبہ کیا تھا کہ موئثر اقدامات نہ ہونے کی صورت میں جولائی کے وسط تک کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے خیبر پختون خوا میں اموات کی تعداد 93، پنجاب میں 81، سندھ میں 78 اور بلوچستان میں 11 ہے۔ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہو چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں