پاکستان، ماہ صیام کا آغاز حکومت کے وضع کردہ اصولوں کے تحت کیا گیا

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے

1405049
پاکستان، ماہ صیام کا آغاز حکومت کے وضع کردہ اصولوں کے تحت کیا گیا

پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں ماہ رمضان کی برکتوں، رحمتوں کا آغاز ہوگیا، پہلے روزے پر گھروں میں سحری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

 کورونا کے باعث مساجد میں حکومتی ہدایات کےمطابق نماز تراویح ادا کی گئی۔

ملک بھر میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے نظام پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔ وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ، ٹریکنگ، کورنٹین یا سمارٹ لاک ڈاؤن نظام کا پائلٹ ٹیسٹ لیا گیا، رمضان میں افطار اور سحر کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں، قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہاں  افراد  گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔



متعللقہ خبریں