ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی” اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر نشر ہو گی۔: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  پاکستان ٹیلی ویژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل یکم رمضان سے پیش کرے گا، پی ٹی وی ”ارطغرل غازی” وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں نشرکر رہا ہے

1401488
ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی” اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر نشر ہو گی۔: فردوس عاشق اعوان

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی” اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر نشر ہو گی۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  پاکستان ٹیلی ویژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیریل یکم رمضان سے پیش کرے گا، پی ٹی وی ”ارطغرل غازی” وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں نشرکر رہا ہے۔

پیر کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”ارطغرل غازی” پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ کے ساتھ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے پاکستان کے عوام کو اسلامی تاریخ اور اس دور کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں