پاکستان میں کورونا وائرس سے 176افراد جاں بحق،8ہزار418متاثر

پنجاب میں وائرس سے تین ہزار سات سو اکیس افراد  سندھ میں دو ہزار پانچ سو 37 خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دوسو پینتیس   بلوچستان میں چار سو بتیس،گلگت بلتستان میں دوسو تریسٹھ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں  ایک سو اکاسی  اور آزاد کشمیر میں 49 مریض ہیں

1401555
پاکستان میں کورونا وائرس سے 176افراد جاں بحق،8ہزار418متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار چار سواٹھارہ ہو گئی ہےجبکہ اس مرض سے  اب تک 176 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں وائرس سے تین ہزار سات سو اکیس افراد  سندھ میں دو ہزار پانچ سو 37 خیبر پختونخوا میں ایک ہزار دوسو پینتیس   بلوچستان میں چار سو بتیس،گلگت بلتستان میں دوسو تریسٹھ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں  ایک سو اکاسی  اور آزاد کشمیر میں 49 مریض ہیں۔

اب تک ایک ہزار نو سو ستر افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 176 افرادجاں بحق  ہوئے اور اس دوران مزید 425 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 8,418 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 6 ہزار 272 مریض زیر علاج، اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے 1970 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 873 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 873 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت پاکستان کے 590 اسپتالوں میں 2 ہزار 216 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اوربرآمدی صنعت کومکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آلات بنانے والے یونٹس، شیشہ بنانے والی صنعتیں، سیمنٹ اور کیمیکل پلانٹس، مائنز اور منرل یونٹس،  سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں کھلیں گی ، تمام صنعتوں اور کاروبار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں