پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 159 ہو گئی

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی کُل تعداد 159 ہو گئی

1400976
پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 159 ہو گئی

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 16 اموات ہوئی ہیں اور 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی کُل تعداد 159 ہو گئی ہے اور 514 نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورنا کے مریضوں کی کُل تعداد 7 ہزار 993 ہو گئی ہے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 886 ہے۔

پاکستان میں 3 ہزار 649 مریضوں کے ساتھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد 2 ہزار 355 مریضوں کے ساتھ سندھ دوسرے، ایکہزار 137 مریضوں کے ساتھ خیبر پختونخوا تیسرے اور 376 مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد میں 171 اور آزاد کشمیر میں 48 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر بند کرنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی مین سامنے آیا تھا۔



متعللقہ خبریں