پاکستان میں ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کے ساتھ مصدقہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

صوبہ پنجاب جو کہ ملک کا سب سے گنجان آباد صوبہ ہے میں مصدقہ کورونا متاثرین کی تعداد دوسرے صوبے سے کہیں زیادہ ہے

1400506
پاکستان میں ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کے ساتھ مصدقہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

 پاکستان میں  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 481 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 143 ہوگئی۔

ملک بھر میں مزید 465 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد تصدیق شدہ  واقعات  کی تعداد 7481 جبکہ جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 465  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7481 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں  کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3391 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں  2217 ، خیبر پختونخوا  1077، بلوچستان  335،  گلگت بلتستان میں 250 ، اسلام آباد  163اور آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں